روس کی خوبصورت ترین خاتون بائیکر، موٹرسائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، حادثہ کیسے پیش آیا؟

ہماری ویب  |  Jul 25, 2024

روس کی خوبصورت ترین خاتون بائیکر، ترکیہ میں موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، 38 سالہ روسی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور بائیکر تتیانا اوزولینا ترکیہ میں تیز ترین موٹرسائیکل چلا رہی تھیں اور اطلاعات کے مطابق وہ ایک ٹرک سے ٹکرائیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق، موٹرسائیکل خاتون کے کنٹرول سے باہر ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ ٹرک سے ٹکرائی، حادثے کے فوری بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں لیکن تب تک دیر ہو چکی تھی۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ، خاتون بائیکر کو حادثے کی جگہ پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ اور اب تحقیقاتی ادارے اس کیس کی مزید جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

روسی خاتون کا ایک 13 سالہ بیٹا بھی ہے جو اس وقت صدمے کی حالت میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More