پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

ہم نیوز  |  Jul 24, 2024

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھاری کمی کے پیش نظر رواں ماہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی توقعات اور چین میں مانگ کے بڑھتے ہوئے خدشات پر خام تیل کی قیمت تقریبا دو فیصد گر کر چھ ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

ڈالر ، ریال مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان متوقع ہے۔ حکومت کی جانب سے آئندہ ہفتے قیمتو ں میں ردوبدل کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملک میں پیٹرولیم نرخ مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرکے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کی تیاری کرلی گئی ۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی، جس کے بعد وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس (جمعرات کو)طلب کرلیا ہے۔

حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی پر پابندی معاملہ،حکومت  معاملے پر سنجیدگی سے غورکر رہی ہے، اعظم تارڑ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی اور مقف اختیار کیا تھا کہ کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More