شکر ہے کرشمہ سے شادی نہیں ہوئی.. سیف علی خان سالی کے بارے میں ایسا کیوں کہتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jul 23, 2024

"سیف اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے شادی کی ہے، میری بہن کرشمہ کپور سے نہیں"

یہ کہنا ہے بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا جنھوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا ’دی ویک‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے نجیزندگی سے متعلق دلچسپ راز افشا کیے.

کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ ان کے اور سیف علی خان کے درمیان اکثر چھوٹی موٹی باتوں پر نوک جھونک ہوجاتی ہے. کرینہ بیڈروم کو زیادہ ٹھنڈا رکھنا پسند نہیں کرتیں اور اے سی کا درجہ حرارت 20 ڈگری پر رکھتی ہیں جبکہ سیف علی خان کہتے ہیں کہ اے سی کو 16 پر رکھا جائے.

کرینہ کا کہنا تھا کہ اکثر شادی شدہ جوڑوں میں تو اے سی کی وجہ سے طلاق بھی ہوجاتی ہے جس پر سیف علی خان نے کہا ’خدا کا شکر ہے کہ میں نے بیبو سے شادی کی ہے، لو لو (کرشمہ کپور) سے نہیں۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کرینہ نے کہا کہ جب کرشمہ میرے گھر آتی ہیں تو وہ چاہتی ہیں کہ اے سی کا 25 پر چلائیں جس سے سیف بہت چڑ جاتے ہیں. وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے بیبو سے شادی کی ہے لولو سے نہیں کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کو 19 درجہ حرارت پر چلانے پر مان جاتی ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More