یہ اس معاشرے میں کیا ہورہا ہے۔۔ لڑکی نے ایسا کیا سوال پوچھ لیا جو فضا علی عالم دین کے سامنے ہی آپے سے باہر ہوگئیں؟

ہماری ویب  |  Jul 22, 2024

"یہ ہمارے معاشرے میں کیا ہو رہا ہے؟ اس لڑکی کو شرم یا غیرت نہیں ہے۔ ان کی شرم بلکل ختم ہوگئی ہے اور وہ کس طرح فون کرکے پوچھ سکتی ہیں کہ انہیں لڑکے سے محبت ہوگئی ہے اور اس کے لیے کوئی وظیفہ بتایا جائے۔ آپ کو اپنی تعلیم پر توجہ دینی چاہیے. آپ کے والدین تو سن کر ہی شرم سے مر جائیں گے"

یہ کہنا ہے ٹی وی میزبان فضا علی کا جن کی ایسی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک اسلامی پروگرام کی میزبانی کررہی ہیں. اس پروگرام میں ایک کال پر 18 برس کی لڑکی فضا سے سوال کرتی ہے کہ وہ ایک لڑکے کو چاہتی ہے جبکہ لڑکا لفٹ نہیں دیتا اس کے لیے اسے کوئی وظیفہ بتایا جائے.

فضا علی لڑکی کے اس بے باک انداز پر پھٹ پڑتی ہیں اور اسے سخت سست سناتی ہیں. جبکہ پروگرام میں موجود مذہبی اسکالر کہتے ہیں کہ ایسے معاملات میں تربیت کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے، والدین کو توجہ دینی چاہیے. فون کرنے والی بچی ہیں، اس پر کیا کہ سکتے ہیں؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More