بائیڈن، صدارتی انتخابات کی دوڑ سے کیسے باہر ہوئے؟ امریکہ کا صدر بننے کے لئے 8 طاقت ور نام

ہماری ویب  |  Jul 22, 2024

امریکہ میں صدارتی انتخابات سے 107 دن پہلےامریکی صدر جو بائیڈن 2024ء کی صدارتی دوڑ سے دستبردار ہو گئے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو بائیڈن کی جگہ لینے کے لئے فیورٹ قرار دیا جارہا ہے. اس کے علاوہ ڈیموکریٹ پارٹی کی مشیل اوباما، سابق صدر ٹرمپ کو شکست دے سکتی ہیں.

مزید امیدواروں میں مشی گن کی گورنر گریچن وائٹمر، کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم ،پنسلوانیا کے 51 سالہ گورنر شاپیرو، کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر، الینوائے کے گورنر جے بی پرٹزکر اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ پیٹ بٹگیگ شامل ہیں.

سی این این کا کہنا ہے کہ صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا منصوبہ سنیچر کی رات شروع ہوگیا تھا جسے اتوار کو حتمی شکل دی گئی۔

مشیر نے بتایا کہ جو بائیڈن ڈیٹا کا مطالعہ کر رہے تھے اور انہیں یقین ہو گیا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے میں مشکل بنیں گے۔ جبکہ اس معاملے سے واقفیت رکھنے والے ایک اور شخص کا کہنا تھا کہ بائیڈن نے اپنے دو قریبی مشیروں سے ملاقات کی جنھوں نے بتایا لہ فتح کا راستہ ’بنیادی طور پر موجود نہیں‘ ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More