رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا بھی کہا اور.. ڈکیتی کا نشانہ کیسے بنے؟ خلیل الرحمٰن قمر کا بیان

ہماری ویب  |  Jul 22, 2024

متنازعہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ لاہور میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی ہے.سندر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ خلیل الرحمان کے بیان پر درج کرلیا ہے.

درج شدہ مقدمے کے مطابق آمنہ نامی خاتون نے فون کرکے خلیل الرحمٰن کو جائے وقوعہ پر یہ کہہ کر بلایا کہ وہ ڈرامہ بنانا چاہتی ہیں. البتہ خلیل الرحمٰن کے مذکورہ گھر پہنچنے پر مسلح افراد نے لکھاری کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا.

خلیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملزمان انھیں لے کر مختلف جگہوں پر گھومتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں اور رشتے داروں سے پیسے منگوانے کا مطالبہ کیا.

ملزمان نے خلیل الرحمان قمر سے موبائل، گھڑی اور نقد رقم چھیننے کے ساتھ اے ٹی ایم کارڈ سے اڑھائی لاکھ نقدی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی. جس کے بعد خلیل الرحمٰن قمر کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر انھیں سنسان علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

واقعے کے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ آمنہ سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے. جبکہ ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی کی مدد سے کی گئی. واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی بازیاب کرالی گئی ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More