ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرادیا

اردو نیوز  |  Jul 21, 2024

ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔

اتوار کو کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔

جواب میں پاکستان نے 11.5  اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کر لیا۔

سعدیہ اقبال کی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے ایک ہی اوور میں دو  وکٹیں حاصل کیں۔

گل فیروزہ نے پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی پہلی پہلی نصف سینچری مکمل کی۔

گل فیروزہ اور  منیبہ علی کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم ہوئی۔

منیبہ علی 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان کو پہلے میچ میں انڈیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ (فوٹو: پی سی بی)پاکستان  ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو  متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔

سنیچر کو ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More