کمل ہاسن کا ایک کام پورا نہیں کرسکا کیونکہ.. نواز الدین صدیقی ماضی کے متعلق بول پڑے

ہماری ویب  |  Jul 19, 2024

"ایک بار کمل ہاسن کی موجودگی میں تقریر کی جس پر انھوں نے سوال کیا کہ کیا میں اس تقریر کو 10 مختلف طریقوں سے کر سکتا ہوں تو میں نے جواب میں کہا میں اس تقریر کو زیادہ سے زیادہ تین، چار انداز سے کر سکتا ہوں"

یہ کہنا ہے لیجنڈ اداکار نواز الدین صدیقی کا جنھوں نے حالیہ انٹرویو میں ماضی کے متعلق گفتگو کی.

نوازالدین صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ"مجھے کمل ہاسن صاحب بہت پسند ہیں۔ میں ان کی فلم 'ابھے' کےلیے ڈائیلاگ کوچ بھی رہا ہوں۔ البتہ یہ اس وقت کی بات ہے جب میں بے روزگار تھا اور ایسے کام کر سکتا تھا.

"ایک سینئر نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں ساؤتھ انڈسٹری میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ جس کے بعد میں نے فلموں کے ہندی ڈائیلاگ کے حوالے سے کام کیا"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More