عفت عمر نے بیٹی کی منگنی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں، لڑکا کون ہے؟

ہماری ویب  |  Jul 19, 2024

پاکستان کی مشہور اداکارہ و میزبان عفت عمر نے اپنی بیٹی کی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے تصویریں سوشل میڈیا پر ڈال دیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی نیچے کیپشن بھی دیا ہے۔

عفت عمر نے لکھا کہ، "میری چھوٹی سی لڑکی کی منگنی ہو گئی ہے اور میں باضابطہ طور پر ساس بن گئی ہوں۔"

اداکارہ نے جو تصویریں شیئر کی ہیں ان میں ان کی بیٹی اور داماد کا چہرہ مکمل طور پر دکھائی نہیں دے رہا، صرف ہاتھ، سائیڈ پوز اور پشت ہی دیکھی جا سکتی ہے۔

تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ کی بیٹی نورِ جہاں نے انگریز لڑکے سے منگنی کی ہے۔

اور شاید یہی وجہ ہے کہ عفت عمر نے صارفین کے منفی کمنٹس سے بچنے کے لیئے اس اس پوسٹ کا کمنٹ سیکشن بند کیا ہوا ہے۔

دراصل عفت عمر کی بیٹی نے نیو یارک کی یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More