یہ شرمناک حرکت ہے اور ۔۔ دھوتی کُرتا پہنے بزرگ کو شاپنگ مال سے نکالنے پر گوہر خان شدید غصے میں آگئیں

ہماری ویب  |  Jul 19, 2024

یہ شرمناک حرکت ہے اور ۔۔ دھوتی کُرتا پہنے بزرگ کو شاپنگ مال سے نکالنے پر گوہر خان شدید غصے میں آگئیں

بھارت میں پچھلے دنوں ایک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک بزرگ شخص کو روایتی لباس پہننے پر شاپنگ مال سے باہر نکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ بھارت کے شہر بنگلورو کے ایک شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں فقیراپا نامی ایک 70 سالہ کسان کو منگل کی شام دھوتی کُرتا پہن کر مال آنے پر باہر نکال دیا گیا تھا۔

اس کسان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ فلم دیکھنے کے لیے مال گیا تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، اور سب نے اس پر شدید مذمت کی جن میں بھارتی اداکارہ گوہر خان بھی شامل تھیں۔

گوہر نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جہاں انہوں نے بنگلورو کے اس شاپنگ مال پر تنقید کرتے ہوئے واقعے کو شرمناک قرار دیا۔

گوہر خان نے لکھا کہ، "یہ بالکل شرمناک حرکت ہے! شاپنگ مال کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے، یہ بھارت ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہونا چاہیے۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More