ہماری ویب | Jul 19, 2024
اسے دولت کا غرور کہیں یا پھر شادی کی مصروفیات کہ آننت امبانی کو سامنے کھڑے جان ابراہیم دکھائی ہی نہیں دے رہے. دیکھیں
View this post on Instagram A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)
A post shared by HideSide magazine (@hidesidemagazine)
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نئے نویلے دلہا میاں آننت امبانی اپنی شادی کی تقریب میں مہمانوں سے مل رہے ہیں. اسی دوران مشہور ماڈل اور اداکار جان ابراہیم بھی آننت کو گلے لگانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ آننت انھیں بری طرح نظر انداز کرتے ہیں.
جان اس پر بھی ہار نہیں مانتے اور مہمانوں سے ملنے والے آننت کے پیچھے پیچھے چل پڑتے ہیں. اس چند سیکنڈ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو افسوس میں مبتلا کردیا ہے. جہاں کچھ لوگ بالی وڈ ستاروں کو پیسے کے لئے اپنی عزت نفس کی قربانی دینے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہیں امبانی خاندان کو دولت کے دکھاوے اور مہمانوں سے برے سلوک پر برا بھلا کہا جارہا ہے.
واضح رہے دو بار شاندار پری ویڈنگ تقریبات کے بعد انجام پانے والی آننت امبانی اور رادھیکا کی شادی کے بعد اب امبانی خاندان پوسٹ ویڈنگ یعنی شادی کے بعد کی تقریبات کی ادائیگی کے لئے لندن کا رخ کرچکا ہے.
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More