بابا نے آخری پیغام میں کہا تھا کہ۔۔ جہاز کے حادثے سے پہلے جنید جمشید کی بیٹے سے آخری بات کیا ہوئی تھی؟ بابر جنید کا انکشاف

ہماری ویب  |  Jul 18, 2024

"میرے والد ہمیشہ یہی دعا کرتے تھے کہ انہیں شہادت نصیب ہو. وہ کہتے تھے کہ کچھ معاملات میرے اور اللہ کے درمیان ہیں میں اپنی برائیوں اور خطاؤں سے واقف ہوں اس لئے چاہتا ہوں کہ مجھے شہادت نصیب ہو"

یہ کہنا ہے مشہور سابق گلوکار ،معروف نعت خواں اور ممتاز عالم دین مرحوم جنید جمشید کے صاحبزادے بابر جنید کا جنھوں نے حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنے والد کے آخری لمحات کا ذکر کیا.

بابر جنید نے انکشاف کیا کہ "ہمارے بابا کو اپنی ہر بات میں ماشاءاللہ اور انشاءاللہ کہنے کی عادت تھ لیکن انکے آخری وائس نوٹ میں انھوں نے کہا کہ "کراچی آؤں گا" یہ وہ لمحہ تھا جب انہوں نے انشاءاللہ کا لفظ نہیں کہا تھا.

بابر کی بات پر نادر علی نے کہا کہ شاید اللہ کی مرضی سے وہ ان شاء اللہ کہنا بھول گئے تھے کیونکہ انہیں اس کے بعد کبھی کراچی نہیں آنا تھا۔

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے بابر جنید نے بتایا کہ جب بابا کے جہاز کا حادثہ ہوا تو وہ گھر پر تھے. واضح رہے کہ جنید جمشید نے گلوکاری چھوڑنے کے بعد اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ میں گزاری. ان کا انتقال 2016 میں طیارے کے حادثے کے دوران ہوا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More