شہباز کا بھی اب فیصلہ ہوگا، ایک مشرق دوسرا مغرب کو بھاگے گا، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Jul 15, 2024

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے، روز کہتے ہیں وہ آرہا ہے، وہ نہیں آرہا، شہباز کا بھی اب فیصلہ ہوگا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی حالات خراب اور معیشت تشویشناک ہے۔ بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں، آپ اس ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں۔ آپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کینیا کی طرف جا رہا ہے، ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں۔ خدا کے لیے اپنی عزت اور ملک بچائیں، ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں۔ ملک کی معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی۔

شیخ رشید تھانہ مری کے مقدمے میں بری

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف نیا بیانیہ لائے گا،اور عوام ذلیل ہونے کے لئے رہ جائے گی۔ قبر ایک اور مردے 3 ہیں، شہباز کا بھی اب فیصلہ ہو گا، ایک مشرق دوسرا مغرب کو بھاگے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بطور وزیر 5 سال معافی دی، اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں۔ بہتر ہے ہمیں 2،2 سال سزا بنتی ہے، وہ دیتے تو کاٹ لیتے۔ پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا ستایاناس کیا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ عدلیہ کو سلام ہے، مخصوص نشستوں پر تاریخی فیصلہ کیا ہے اور ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی۔ 686 مقدمات ہیں، اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10 سال ختم نہیں ہوتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More