اسلام آباد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 14, 2024

ڈیری ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد میں دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

ڈیری ایسوسی ایشن کا کہنا ہے دودھ کے نئے ریٹس 220 سے بڑھا کر 240 کر دیئے گئے ہیں،دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ اور اطلاق پانچ جولائی سے کیا گیا ہے۔

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری

حالیہ بجٹ اور آئے روز بجلی و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہےجس کے باعث  دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

ابھی مزید اشیاء اور بجلی کے ریٹس میں اضافہ کیا جا رہا ہے، تاحال دوبارہ سے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More