ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: انڈیا اور پاکستان کے درمیان فائنل،’2007 کا بدلا آج لیں گے‘

اردو نیوز  |  Jul 13, 2024

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈزکرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں آج یعنی سنیچر کو مدمقابل ہوں گی۔

دونوں روایتی حریف برمنگھم میں پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے ٹکرائیں گے۔

کرکٹ شائقین اس ہائی وولٹیج مقابلے کے ذریعے ماضی کے لیجنڈری کرکٹرز کو ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

پاکستان چیمپیئنز کی جانب سے یونس خان، شاہد آفریدی، کامران اکمل، مصباح الحق اور سہیل تنویر جیسے سپرسٹار کھلاڑی کھیلیں گے۔

انڈیا چیمپیئنز کی جانب سے یووراج سنگھ، ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، سریش رائنا اور آر پی سنگھ جیسے بڑے نام ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپیئنز کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی دکھائی۔

پاکستان چیمپیئنز نے یونس خان کی قیادت میں پانچ میچ کھیلے جس میں جنوبی افریقہ سے شکست ہوئی جبکہ چار میچ جیتے۔

پاکستان نے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کو 20 رنز سے ہرایا۔

دوسری جانب انڈیا چیمپیئنز نے یووراج سنگھ کی کپتانی میں پانچ میچزکھیلے جس میں تین جیتے جبکہ دو میں شکست ہوئی۔ 

انڈیا چیمپیئنز نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا چیمپیئنز کو 86 رنز سے شکست دی۔

دونوں روایتی حریفوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بھی کرکٹ شائقین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

صیام اسجد نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ لیجیے، انڈیا اور پاکستان کے درمیان فائنل، شدید مقابلہ۔‘ 

Here you go, final between Pakistan & India. Shadeed competition. #WCL2024 pic.twitter.com/5AfQvOwoGP

— Sayam Asjad (@iSayamAsjad) July 12, 2024

ایکس صارف یور میر نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’کیا پاکستان 2007 والے ورلڈ کپ کا بدلا آج لے گا انڈیا سے۔ کیونکہ یہ وہ ہی ٹیمیں ہیں جو 2007 ورلڈ کپ میں مدمقابل ہوئی تھیں۔‘ 

Pakistan & India are into the Final...

World Championship of Legends' final will بے on 9:00 PM today...

کیا پاکستان 2007 والے ورلڈ کپ کا بدلا آج لے گا انڈیا سے ۔۔کیونکہ یہ وہ ہی ٹیمیں ہیں جو 2007 ورلڈکپ میں مد مقابل ہوئیں تھیں۔#INDvsPAK #WCL2024 pic.twitter.com/IqvlgasSbe

— Ur Meer (@UrMeer289) July 13, 2024

خیال رہے کہ ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈ سیریز ایک نجی کرکٹ لیگ ہے جس میں پاکستان، آسٹریلیا، انڈیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More