ویسٹ انڈیز کو شکست، پاکستان ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گیا

اردو نیوز  |  Jul 13, 2024

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

جمعے کو نارتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 178 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کا مقابلہ فائنل میں انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز چیمپیئنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان چیمپیئنز نے اننگز کا آغاز کیا تو شروعات میں ہی ٹیم کا بیٹنگ آرڈر لڑکھڑا گیا۔ شرجیل خان اور شعیب ملک صفر جبکہ صہیب مقصود ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

 اس کے بعد کامران اکمل اور یونس خان نے ذمہ دارانہ اننگز بیٹنگ کی اور ٹیم بڑا سکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔

پاکستان چیمپیئنز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

کپتان یونس خان 65 اور کامران اکمل 46 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عامر یامین 40 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز چیمپیئنز کی طرف سے فیڈل ایڈورڈز 3 اور سلیمان بین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More