190 ملین پائونڈ ریفرنس ، پرویز خٹک نے عمران خان کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کرا دیا

ہم نیوز  |  Jul 10, 2024

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے عمران خان کی موجودگی میں عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، ریفرنس کے گواہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے عدالت کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، اس موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت منظور

پرویز خٹک نے کہا کہ نیب نے مئی 2023 میں مجھ سے 190ملین پاؤنڈ کے حوالے سے بیان لیا، شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی باہر بھجوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔

سابق وزیر نے مزید بتایا کہ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، اضافی ایجنڈے کے طور  پر سامنے لایا گیا، اضافی ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ ارکان نے اعتراض کیا تھا، کابینہ میں رقم سے متعلق کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے، اضافی ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی۔

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے عمران خان کے پروڈکشن سے متعلق رپورٹ طلب

انہوں نے کہا کہ ریفرنس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی ، بعد ازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت 13 جولائی تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More