چیٹ جی ٹی پی کی بانی کمپنی اوپن اے آئی کے ہیک ہونے کا انکشاف

ہم نیوز  |  Jul 10, 2024

سان فرانسسكو: ہیکرز کے ایک گروپ نے چیٹ جی ٹی پی کی بانی کمپنی اوپن اے آئی کے سسٹم تک رسائی حاص کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سائبر حملوں کے بعد ہیکرز سسٹم کی اندرونی چیٹ کو بھی پڑھ سکتے تھے۔ ممکنہ طور پر انہوں نے مصنوعی ذہانت کی پروڈکٹ کے ڈیزائن کے متعلق معلومات بھی چرائی ہوں گی۔

کمپنی کی جانب سے اس سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلعہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ایکس کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا

رپورٹ کے مطابق واقعے میں ہیکرز نے اوپن اے آئی کے ملازمین کے درمیان ٹیکنالوجیز کے متعلق ہونے والی آپسی گفتگو سے معلومات حاصل کیں۔ تاہم ہیکرز اس سسٹم تک رسائی حاصل نہیں کر سکے جہاں اوپن اے آئی کی پروڈکٹ بنائی اور رکھی جاتی ہیں۔

اوپن اے آئی ایگزیکٹیوز نے اپنے عملے اور کمپنی کے بورڈ کو اس خلاف ورزی کے متعلق گزشتہ برس اپریل میں بتایا تھا لیکن اس کی تفصیلات عوام کو نہیں بتائی گئی تھیں کیوںکہ اس معاملے میں گاہک یا کسی پارٹنر کی معلومات چوری نہیں ہوئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More