ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح انڈیا کو زمبابوے سے شکست: ’وراٹ کوہلی، روہت شرما ریٹائرمنٹ واپس لینے کا سوچیں گے‘

بی بی سی اردو  |  Jul 06, 2024

Getty Images

’زمبابوے نے انڈیا کو ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی۔۔۔‘ یہ خبر سننے میں ناقابل یقین لگتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب انڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت کر واپس آئی ہو اور ملک بھر کی سڑکوں پر جشن کا سماں ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ زمبابوے کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں شامل ہی نہیں تھی۔

ہرارے میں پانچ ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے ہی میچ میں زمبابوے نے انڈیا کو ہرا دیا۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے لیکن اس ہدف کے تعاقب میں انڈین ٹیم 102 رنز ہی بنا سکی۔

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اور بولر ٹینڈائی چتارا نے انڈیا کے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ کے بعد انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل نے شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت اچھا ہوتا اگر میں آخر تک کھیلتا لیکن ایسا نہیں ہوا اور پھر میں جس طرح سے آؤٹ ہوا، وہ انتہائی مایوس کن تھا۔‘

انھوں نے کہا کہ ہم نے بولنگ اچھی کی لیکن ہماری فیلڈنگ ہمارے معیار کے مطابق اچھی نہیں تھی

’ہدف زیادہ نہیں تھا۔ ہمارا منصوبہ آرام سے کھیلنا اور بیٹنگ سے لطف اندوز ہونا تھا۔ ہم دباؤ میں نہیں کھیلنا چاہتے تھے لیکن ایسا نہیں ہوا جیسا ہم نے سوچا تھا۔‘

Getty Images’یہ کرکٹ کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ ہے‘

سوشل میڈیا پر صارفین جہاں انڈین کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس پر حیران اور پریشان دکھائی دیے وہیں بہت سے صارفین نے زمبابوے کی جیت کو دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا اپ سیٹ قرار دیا۔

وراٹ کوہلی کے ایک فین نے لکھا کہ ’کوہلی کے بغیر انڈیا، بنگلہ دیش سے بھی بدتر ٹیم ہے۔ وہ زمبابوے کے بولرز پر بھی حاوی نہ آ سکے۔‘

ہارون مصطفیٰ نے لکھا کہ ’یہ انڈیا کے لیے شرمندگی کا لمحہ ہے۔ شبھمن گل نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار نہیں کیا۔ ‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’یہ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا اپ سیٹ ہے۔‘

https://twitter.com/SohelVkf/status/1809586745887113283

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’روہت شرما اور وراٹ کوہلی یہ میچ دیکھنے کے بعد اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کر رہے ہوں گے۔‘

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم میں شامل روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رویندر جڈیجہ کا یہ آخری ٹی 20 ٹورنامنٹ تھا کیونکہ انھوں نے اس فارمیٹ کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

ادت نامی صارف نے لکھا کہ ’انڈیا کو شکست دے کر زمبابوے نے جو حاصل کیا، وہ ناقابل یقین ہے۔ انھوں نے نہ صرف ورلڈ چیمپیئنز کو شکست نہیں دی بلکہ انھوں نے ایسا اپنے سینیئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے بغیر کیا۔‘

اس ساری بحث میں پاکستان اور بابر اعظم کا نام بھی سنائی دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ایک پاکستانی کپتان کی قیادت میں زمبابوے نے انڈیا کو ہرا دیا۔‘

https://twitter.com/CRICFOOTHAROON/status/1809595788361650452

یاد رہے کہ زمبابوے کے کپتان اور آل راؤنڈر سکندر رضا کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ٹی20 کرکٹ میں انڈیا کے خلاف زمبابوے کی یہ تیسری کامیابی ہے اور مزے کی بات یہ کہ سکندر رضا تینوں بار ٹیم کا حصہ رہے۔‘

احتشام نامی صارف نے لکھا کہ ’سیالکوٹی بوائے سکندر رضا نے انڈیا کو شکست دی۔‘

فرید خان نے کچھ اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’انٹرنیشنل کرکٹ میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے 86 میچز میں سے 15 میں انڈیا کو شکست ہوئی جبکہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والے 99 میں سے 9 صرف 9 میچ ہارے۔‘

انھوں نے مزید لکھا کہ ’بابر اعظم کے لیے کچھ احترام کا مظاہرہ کریں۔‘

https://twitter.com/daniel86cricket/status/1809596142868685304

روہت، وراٹ اور جڈیجہ کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں انڈیا کا نیا کپتان کون ہو گا؟انجری کا وقفہ، بمرا کا شاندار اوور، سوریا کمار یادو کا عمدہ کیچ: انڈیا نے شکست کے دہانے سے فتح کیسے حاصل کی؟انڈیا ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں: ’انڈیا نے 2022 کے سیمی فائنل کا بہترین بدلہ لے لیا‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More