پشاور میں پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ہم نیوز  |  Jul 05, 2024

پشاور میں پانی کے بلوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ مرلے تک گھریلو صارفین کے لئے ماہانہ بل 250 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

6 سے 10 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 375، 11 سے 19 مرلہ گھروں کے پانی کا بل 500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

مریم نواز حالات سدھارنے کے بجائے خود خراب کرتی ہیں، علی محمد خان

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کنال اور اس سے زائد رقبہ پر مشتمل گھر کے لئے واٹر سپلائی بل 750روپے مقررکیا گیا ہے۔

گھریلو صارفین کے علاوہ تمام کمرشل صارفین کے لئے بھی پانی کے بل میں 10فیصد اضافہ کیا گیا ہے، پشاور میں پانی کے بل کے علاوہ کنزرونسی، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور سیوریج کے چارجز میں بھی 10فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More