ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی پیشگوئی

ہم نیوز  |  Jul 08, 2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

کشمیر، خیبر پختونخوا،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، سندھ، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھاربارش بھی ہو سکتی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

حکومت پاکستانی بندرگاہوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی، وزیر اعظم

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش کی بھی توقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک، خوشاب، میانوالی، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، لیہ، بھکر، تونسہ، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، مالاکنڈ، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، ٹانک، خیبر، مہمند، باجوڑ، کرم، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

کفایت شعاری پلان ، صوبوں کے امور سے متعلق وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ژوب، بارکھان، شیرانی، موسیٰ خیل، کوہلو،سبی، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی, نصیر آباد، لورالائی، خضدار، آواران، لسبیلہ اور گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پرموسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کے علاوہ جیکب آباد، کشمور، سکھر، شکارپور، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، عمرکوٹ، تھرپارکر، میر پور خاص، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور کراچی میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر کے اکثر مقامات پر بارش جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More