کراچی میں فائرنگ،ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

کراچی میں کریم آباد بازار کےقریب فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے ڈی ایس پی علی رضاکونامعلوم ملزمان نےنشانہ بنایا،فائرنگ کےنتیجےمیں ایک گارڈ بھی زخمی ہوا،فائرنگ کرنےوالےملزمان 125موٹرسائیکل پرسوارتھے،ایک ملزم نےہیلمٹ پہن رکھاتھا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ علی رضا پر 2افراد نے حملہ کیا،وہ اکیلے تھے،جیسے ہی گاڑی سے اترے ملزمان نے فائرنگ کی۔علی رضا،چودھری اسلم کےساتھی رہے ہیں،لیاری آپریشن میں بھی حصہ لیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی افسر کو ریکی کے بعد قتل کیاگیا،ان کے پاس اپنی بلٹ پروف گاڑی بھی تھی،واقعہ افسوسناک ہے ،ہم بدلہ لیں گے۔واقعے کے حوالے سے کوئی بھی بات کرنا قبل از وقت ہوگا، جو کوئی بھی ہے اس کو چھوڑیں گے نہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضاکی قربانی کوخراج عقیدت پیش کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی ایس پی علی رضا کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا ۔انہوں نے  ڈی ایس پی علی رضا کےاہل خانہ سے دلی ہمدردی واظہارتعزیت کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More