گلگت بلتستان میں 4.3 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

ہم نیوز  |  Jul 03, 2024

گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر یکارڈ کی گئی تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

تائیوان میں پھر 6.3 شدت کا زلزلہ ، دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں

واضح رہے دو ہفتے قبل اسلام آباد ، پشاور ، شمالی وزیرستان ، باجوڑ ، مالاکنڈ ، سوات  ، چارسدہ ، صوابی ، دیر ، نوشہرہ ، مہمند ، مانسہرہ میں 4.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ اور گہرائی 98 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More