پاکستان کے سب سے طویل القامت شخص ضیاء رشید 30 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

پاکستان کے سب سے طویل القامت شخص ضیا رشید منگل کو وہاڑی میں 30 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ضیا رشید کی نماز جنازہ میں سماجی و سیاسی شخصیات سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔15 سال کی عمر میں وہ پاکستان کے سب سے لمبے آدمی بن گئے تھے۔ تاہم، وہ طویل عرصے سے گھٹنوں سے متعلق بیماری میں مبتلا تھے۔

آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ

پچھلے سال وہ سیڑھیوں سے نیچے چڑھتے ہوئے پھسل گئے جس سے ان کا درد مزید بڑھ گیا اور انہوں نے آج بیماری سے لڑتے ہوئے آخری سانس لی۔

دسمبر 2018 میں ایک انٹرویو میں ضیا رشید نے کہا تھا کہ وہ اپنی جسمانی فٹنس اور اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لیے تائیکوانڈو کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کا معاملہ ،پی سی بی کو مثبت اشارے ملنے لگے

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کا قد آٹھ فٹ تین انچ ہے اور وہ دنیا کا دوسرا لمبا آدمی ہے۔ضیا رشید نے بتایا کہ اس نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے اور وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن مالی اور سفری مسائل کا سامنا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بہتر زندگی گزارنے کے لیے ان کی مالی مدد کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More