مریم نواز کے اقدامات سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی، عظمیٰ بخاری

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات سے آٹے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی ہے،غلط اعدادوشمار پیش کرنے اور آٹے کی بڑھتی قیمت پر محکمہ خوراک کے تین چار لوگوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے ڈی جی پی آر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کی قیمت میں اضافے پر مریم نواز نے میٹنگ کی جس کے بعد آٹے کی قیمت کم ہونا شروع ہوئی۔مریم نواز دفتر کے اعداد وشمار پر منحصر نہیں گراؤنڈ کی صورتحال محکموں کو دکھاتی ہیں، مریم نواز نے مارکیٹ سے آٹے کی قیمتیں منگوا کر محکمہ کے سامنے رکھیں تو حکام حیران ہوگئے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا جمعہ صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

صوبائی وزیراطلاعات نے بتایا کہ غلط اعدادوشمار پیش کرنے اور آٹے کی بڑھتی قیمت پر محکمہ خوراک کے تین چار لوگوں کو معطل کر دیا گیا ہے، آٹے کے 20کلو کے تھیلے کی قیمت میں 80روپے کی کمی آئی ہے دیگر صوبوں میں حالات بہتر نہیں۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے آٹے کی نقل و حمل کی اجازت اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، کہا جاتا مریم نواز بہت پروگرام شروع کرتی ہیں تو اصل بات یہ ہے کہ انہیں کام کرنا آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے منصوبے الیکشن کے آخری سال نہیں بلکہ رواں برس کے اختتام پر مکمل ہوں، ہمیں تو کچھ دل جلے لیکچر دیتے ہیں آٹے کی قیمت کم نہیں ہوتی، دوسرے صوبوں کو تو لیکچرار نہیں ملتا ان کے سی ایم کرتے ہی کیا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ پولیس کیلئے کے پی آئیز مقرر کر دئیے گئے ہیں جس کے تحت فرد جرم، سرچ آپریشن اور مقدمات پر نمبرنگ ہوگی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے پی آئیز دیئے ہیں اس سے تبدیلی آئے گی، پولیس کی بہتری کے نعرے نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی کا پرسوں جلسہ ہے اور اجازت آج ملی ہے،شعیب شاہین

صوبائی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے محرم الحرام کے انتظامات پر میٹنگ بلائی ہے، مریم نواز بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے علما کرام سے گفتگو کریں گی، محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن وامان کو یقینی بنانے اور صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے کنٹرول روم بنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More