بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

وفاقی بجٹ کے نفاذ کے بعد مہنگائی سے ستائےعوام کیلئے دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

گوشت سبزی کے بعد عوام کے لئے دال کھانا بھی مشکل ہوگیا، ملک کے سب سے بڑے ہول سیل جوڑیا بازار میں دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔ چنے کی دال کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 69 روپے کا بڑا اضافہ ہوا اور دال چنا درجہ اول 231 روپے سے بڑھ کر 295 روپے ہوگئی۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

ہول سیل گروسرز ایسویسی ایشن عبدالروف ابراہیم نے بتایا کہ دال چنا درجہ دوئم۔216 روپے سے بڑھ کر 285روپے ہوگئی جبکہ دال مونگ درجہ اول کی قیمت 60 روپے کلو اضافہ سے 330 روپے اور دال مونگ درجہ دوئم،260 روپے سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئی۔

اس کے ساتھ ہی دال ماش کی قیمت میں 10 روپے،کابلی چنا کی قیمت میں 60 روپے،کالا چنا کی قیمت میں 38 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

5 جولائی کو پیٹرول پمپس بند کر نے کا اعلان

جس کے بعد دال ماش فی کلو 520،کابلی چنا 362 جبکہ کالا چنا 255 روپے کلو ہوگیا جبکہ بیسن کی قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد 280 روپے فی کلو مقرر کردی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More