سونا ہزار روپے بڑھ گیا

سچ ٹی وی  |  Jul 04, 2024

ملک میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 8 ہزار 590 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 10 ڈالر بڑھ کر 2335 ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More