ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل،سوریا کمار یادیو کا ناقابل یقین کیچ،نیا تنازع کھڑا ہوگیا

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

T20 ورلڈ کپ 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف سات رنز کی فتح کے ساتھ ہندوستان کے چیمپئن بننے کے بعد، بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادیو کے آخری اوور میں کیچ نے ایک تنازعے کو جنم دیا ہے۔

33 سالہ کرکٹر نے ہفتے کی رات کینسنگٹن اوول، بارباڈوس میں اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کرنے میں مدد کی جب اس نے آخری اوور میں ڈیوڈ ملر کو آؤٹ کرتے ہوئے ایک شاندار کیچ لیا،پروٹیز کو اس وقت جیت کے لیے صرف 16 رنز درکار تھے۔

پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے ، مولانا فضل الرحمان

بلے باز نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر سیدھا چھکا مارنے کی کوشش کی لیکن سوریا کمار نے ایک شاندار کیچ لیا، جسے پورے ٹورنامنٹ کا بہترین کیچ بھی قرار دیا گیا ہے۔

گیند باؤنڈری کی رسیوں کو عبور کرنا یقینی لگ رہی تھی لیکن سوریا کمار نے دوڑتے ہوئے کیچ ک لیا۔ سوریا کمار یادیو نے گیند کو اچھالا اور رسیوں کے اوپر چلا گیا تاکہ اس کے پاؤں رسیوں کو چھونے سے بچ سکیں،فیلڈر نے دوبارہ چھلانگ لگا کر گیند کو تھام لیا، جس سے بھارت کی جیت یقینی ہوگئی۔

پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپرس حادثے کا شکار

فیصلہ تھرڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو کے پاس گیا، جنہوں نے اس پر فوری نظر ڈالی اور کیچ کو قانونی قرار دے دیا، جس سے ملر کی اننگز ختم ہو گئی اور بالآخر پروٹیز کی اپنی پہلی ٹائٹل جیتنے کی امیدیں ختم ہو گئیں۔

بھارت کی جیت کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہو گئی جس میں کچھ لوگوں نے یہ بحث شروع کر دی کہ سوریا کمار کا جوتا کیچ پکڑتے ہوئے باؤنڈری کی رسیوں سے ٹکرایا۔صرف یہی نہیں،کیچ لینے سے پہلے باؤنڈری کی رسیاں بھی پوزیشن سے باہر نظر آئیں۔

گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ ،اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق، کشن کو باؤنڈری سمجھا جاتا ہے نہ کہ سفید لکیر جو کہ تصاویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ سیکشن 19.3 میں کہا گیا ہے: “اگر کوئی ٹھوس چیز جو حدود کو نشان زدہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے، کسی وجہ سے ڈسٹرب ہوتی ہے، تو باؤنڈری کو اس کی اصل حالت میں سمجھا جائے گا۔”

رویندرا جڈیجہ نے بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے لی

یہ مزید دلیل دی گئی کہ باؤنڈری رسی کو اس کی اصل حالت میں واپس لے جانا چاہیے تھا۔ سیکشن 19.3.2 کہتا ہے: “اگر کوئی ٹھوس چیز جو حدود کو نشان زدہ کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہے کسی وجہ سے ڈسٹرب ہو جاتی ہے، تو جیسے ہی قابل عمل ہو، شے کو اس کی اصل حالت میں واپس کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More