پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم نے رینکنگ کی بنیاد پرٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

آئی سی سی  نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرنے والی 12 ٹیموں کی تصدیق کردی ہے۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کےسپر ایٹ مرحلے کی ٹیموں نے 2026کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا۔

پبلک وائی فائی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

براہ راست کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں افغانستان،بنگلہ دیش ،آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز،بھارت،جنوبی افریقا،امریکااورانگلینڈ شامل ہیں۔

پاکستان ،نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے رینکنگ کی بنیاد پر ٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کیا،آئی سی سی نے 30 جون تک کی انٹرنیشنل ٹی20 رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفکیشن کا اعلان کیا۔

مون سون طوفانوں کی پیشگوئی ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں بطور میزبان ٹی 20 ورلڈ2026 میں شرکت کریں گی،ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھی 20 ٹیموں شرکت کریں گی،55 میچ کھیلے جائیں گے۔

ریجنل کوالیفائی رائونڈ میں سے 8 ٹیمیں ٹاپ پوزیشن کی بنیاد پررسائی حاصل کریں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More