مالی سال 2024 : 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

مالی سال 2024 کے دوران پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023 میں پاکستان سے 8 لاکھ 11 ہزار 469 افراد روزگار کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کا معاملہ ،پی سی بی کو مثبت اشارے ملنے لگے

ڈپٹی ڈائریکٹر بیورو آف امیگریشن اینڈ اوور سیز ایمپلائمنٹ عبدالشکور سومرو نے کہا کہ مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے ویزا جاری ہونے میں مسائل رہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی عرصے میں عرب امارات نے پروفیشنل کیٹیگریز میں ویزا جاری کیے ہیں جبکہ پروفیشنل ورکرز کی مانگ امریکہ اور یورپ میں بڑھی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرلیا

دوسری جانب بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ  نے غیر ملکی ملازمت کے متلاشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف درست اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے رابطہ کریں تاکہ وقت، پیسے اور ان کی توانائیوں کے ضیاع سے بچا جا سکے۔

حکام نے بتایا کہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز  کے صرف 2577 لائسنس درست ہیں جبکہ 5048 سے زائد لائسنسوں کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس آئی پی پیز معاہدوں پر ازخود نوٹس لیں،اختر اقبال ڈار

انہوں نے مزید کہا کہ غلط اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز میں سے 670 کے لائسنس مختلف بنیادوں پر منسوخ کیے گئے جبکہ 805 کی میعاد ختم ہو چکی تھی ۔

حکام نے کہا غیر ملکی ملازمتوں کے تمام متلاشیوں کو تازہ اور درست معلومات حاصل کرنے اور غیر مجازاوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے خود کو بچانے کے لیے باقاعدگی سے بی ای او ای کے آفیشل ویب پیج پر جانا چاہیے۔

مون سون طوفانوں کی پیشگوئی ، سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

1979 کے امیگریشن آرڈیننس کے تحت ادارہ کو ہجرت کو ریگولیٹ کرنے، پاکستانی شہریوں کی ہجرت کو فروغ دینے اور تارکین وطن کے مفاد اور بہبود کا خیال رکھنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More