ہماری ویب | Jun 27, 2024
بھئی شادی ہو تو ایسی. عام طور پر تو شادیوں میں جا کر مہمان ہی دلہا دلہن کو سلامی دیتے ہیں. البتہ چین میں ایسی شادی ہوئی ہے جس میں الٹا نوبیاہتا جوڑے نے مہمانوں کو بھاری رقم تحفے میں دے دی. دیکھیں ویڈیو
View this post on Instagram A post shared by Dana Wang | Solo & Adventure Travel (@bydanawang)
A post shared by Dana Wang | Solo & Adventure Travel (@bydanawang)
اس انوکھی شادی میں شریک ڈانا وانگ نامی مہمان نے تفصیلات انسٹاگرام پر شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ دلہا دلہن نے دیگر ممالک سے آنے والے تمام مہمانوں کے سفری اخراجات بھی خود برداشت کیے اور انھیں 5 دن تک عالیشان فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا. اس کے علاوہ مہمان جہاں گھومنا چاہتے تھے ان کے لیے مہنگی ترین گاڑیوں اور ڈرائیورز کا انتظام بھی کیا گیا۔
شادی کا مقام بھی حسین ترین تھا جسے پھولوں اور فانوسوں سے سجایا گیا تھا. شادی کے بعد جوڑے نے تمام مہمانوں کو سرخ لفافے دیے اور ہر لفافے میں 800 ڈالرز موجود تھے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More