ختم ہونے کے بعد کہی سے نمودار ہونے والا ڈائنوسار

سچ ٹی وی  |  Jun 23, 2024

امریکی سائنسدانوں نے سینگوں والے ڈائنوسار کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جو کہ 11,000 پاؤنڈ اور 22 فٹ لمبی ہے۔

یہ ڈائناسور شمالی امریکہ میں اب تک پایا جانے والا سب سے بڑا سینٹروسورائن نسل کا ڈائناسور ہے۔

کولوراڈو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ڈائنوسار 78 ملین سال قبل ریاست مونٹانا میں گھومتے پھرتے تھے۔

کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسرز جوزف اسریچ اور مارک لووین نے بلیڈ نما سینگوں کے مڑے ہوئے سیٹ کی وجہ سے نئے ڈائناسور کو لوکیسیراٹوپس رنگیفارمیس کا نام دیا ہے۔

کولوراڈو کے عجائب گھر میں ڈائناسور کی ایک نقل عوام کے لیے نمائش کے طور پر رکھ دی گئی ہے۔

ٹیم نے کہا کہ شکر ہے کہ یہ کسی کی حویلی میں بطور آرائش کا ایک حصہ نہیں بنا۔

یہ ایک میوزیم میں رکھا گیاجہاں اسے ہمیشہ کے لیے یہ محفوظ ہوگا تاکہ لوگ اس کا مطالعہ کر سکیں اور اسے دیکھنے کا لطف اٹھائیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More