آپریشن عزم استحکام، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس بلائیں گے، وزیر قانون کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 23, 2024

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس بلائیں گے۔ وزیراعظم درمیان میں بیٹھیں گے۔ آپ کے وزیراعظم کی طرح ناراض نہیں ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق وزیردفاع بات کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے بات نہیں کرنے دی۔

اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، کچھ ایشوز بے ضرر ہوتے ہیں، اس سے آپ کی اور ہماری سیاست کو نقصان نہیں، عزم استحکام پر وزیر دفاع بات کررہے تھے، لیکن آپ نے ایک لفظ نہیں سنا۔

مزید بولے کہ اپوزیشن کیسے کہہ سکتی ہے اسے آپریشن پر اعتماد میں نہیں لیا؟ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور موجود تھے۔

ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا فیصلہ کسی ایک ادارے کے لیے نہیں ہو گا، اعظم نذیر تارڑ

اس موقع پر وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہاؤس میں طالبان کے حق میں نعرے لگ رہے ہیں، دہشت گردی کی لہر کے باعث عزم استحکام آپریشن کی ضرورت پیش آئی۔ اس کی منظوری کابینہ اور پارلیمنٹ سے لی جائے گی۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ وہ لوگ ہیں جو طالبان کو واپس لائے، گڈ طالبان اور بیڈ طالبان کی تعریفیں کس نے کیں؟۔ سب کو دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More