مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل،قومی اسمبلی آج وفاقی بجٹ کی منظوری دے گی

ہم نیوز  |  Jun 28, 2024

قومی اسمبلی میں مطالبات زر کی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا۔

قومی اسمبلی سے 8ہزار883 ارب روپے سے زائد مالیت کےمطالبات زر منظور کئے گئے،قومی اسمبلی سے 40وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کے 133 مطالبات زر منظورہوئے۔

سیاسی پارٹیاں چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرح کا معاہدہ کریں ، محمود خان اچکزئی

7وزارتوں اور ڈویژنز کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئیں،قانون و انصاف ڈویژن کے 15 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے 3 مطالبات زر منظور ہوئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کی صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جس کے بعد قومی اسمبلی آج وفاقی بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More