پنجاب میں مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہونیکا امکان ، الرٹ جاری

ہم نیوز  |  Jun 23, 2024

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی سے پنجاب میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ،رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہیں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا امکان

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 50 ملی میٹر ، دوسرے ہفتے  25 سے 35 ، تیسرے ہفتے 15 سے 25 اور چوتھے ہفتے 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اربن فلڈنگ  کا خطرہ ہے ، ضلعی انتظامیہ  بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے، ندی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب آب کے انتظامات جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More