امریکہ میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ہم نیوز  |  Jun 22, 2024

نیویارک: امریکہ میں مسلح شخص نے جنرل اسٹور پر گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس کے شہر فارڈائس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں ایک مسلح شخص نے جنرل اسٹور میں گھس کر وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

اسٹور میں موجود افراد گولیاں لگنے زخمی ہوئے جن میں سے 3 شہری موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کر دی۔ پولیس کی جانب سے حملہ آور کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے شہریوں کی لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار اینڈریو ملر مستعفی

واضح رہے کہ امریکہ میں 2024 کے آغاز سے اب تک 234 ماس شوٹنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ امریکی گن وائلنس آرکائیو کی وضع کردہ تشریح کے مطابق حملہ آور کے علاوہ کم از کم 4 افراد کو گولیاں لگنے کے واقعے کو ماس شوٹنگ قرار دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More