ہانیہ اور میں ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے۔۔ دونوں کو اسکول سے کیوں نکال دیا گیا تھا؟ دلچسپ انکشاف

ہماری ویب  |  Jun 20, 2024

"مجھے اسکول میں یونیفارم کی وجہ سے نکالا جاتا تھا. ایک بار تو 10 دن کیلئے نکال دیا تھا کیونکہ میں ہمیشہ اسکول میں غلط رنگ کے جوتے و کوٹ پہن کر چلی جاتی تھی اور اسکول انتظامیہ نے تنگ آکر پھر میرے 10 دن تک اسکول کے اندر آنے پر پابندی لگا دی"

یہ کہنا ہے خوبرو اور مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کا جنھوں نے حال ہی میں عمران اشرف کے شو میں شرکت کی اور اپنے بچپن کی شرارت بھری باتیں شئیر کیں.

جبکہ ہانیہ کی بات پر عمران اشرف نے بھی انکشاف کیا کہ وہ اور ہانیہ ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے لیکن ہانیہ عامر ان کی جونیئر تھیں.

عمران اشرف نے مزید کہا کہ اسکول والوں نے ایک بار انھیں بھی نکال دیا تھا. میں اسکول کی دیوار پھلانگ کر باہر چلا گیا تھا اور جب واپس آیا تو پرنسپل صاحب نے میرا استقبال چھڑی سے کیا اور جب مجھ سے باہر جانے کی وجہ پوچھی تو میں نے انہیں بتایا کہ میرا سپاری کھانے کا دل چاہ رہا تھا تو اس لیے وہ لینے گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More