ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان کا سفر تمام، کیا 2026 میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا؟

اردو نیوز  |  Jun 16, 2024

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے مقابلے جاری ہیں تاہم جمعے کو امریکہ اور آئرلینڈ کا میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے ٹی20 ورلڈ کپ میں تین میچز کھیلے جن میں سے ایک میں اسے کامیابی ہوئی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

امریکہ اور انڈیا کے خلاف کھیلے گئے میچز میں پاکستان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کینیڈا کے خلاف میچ پاکستان نے سات وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

اب پاکستان کی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے ایڈیشن 2026 پر نظریں جمائے ہوئے ہے۔

 ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے ابھی کئی مقابلے باقی ہیں لیکن ٹیموں نے رواں سیزن سے ہی آئندہ ایڈیشن میں شرکت پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

ورلڈ کپ 2026 میں کوالیفائی کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں آئی سی سی کی 108 رکن ممالک کی ٹیموں کی بھاری اکثریت کوالیفائی کرنے کے لیے حصہ لیں گی تاہم ان میں سے صرف 20 ٹیمیں 55 میچز میں ایک دوسرے کے سامنے آئیں گی۔

گلوبل ٹی 20 کوالیفائرز کے اختتام کے بعد سے ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کا عمل مکمل طور پر علاقائی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔

پاکستان کو انڈیا نے چھ رنز سے شکست دی تھی (فوٹو: اے ایف پی)اس میں آئی سی سی کے پانچ ترقیاتی خطوں میں سے ہر ایک ذیلی علاقائی کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کی ایک سیریز کا انعقاد کرتا ہے۔ ان علاقائی فائنلز کو جیتنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرتی ہیں۔

اس پیچیدہ عمل کے علاہ کئی ٹیمیں براہ راست طور پر بھی ورلڈ کپ کا حصہ بنتی ہیں۔

ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت کا طریقہ کیا ہے؟

ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کی براہ راست شرکت کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ مجوزہ ملک ورلڈ کپ کا میزبان بن جائے۔ 2026 کے میزبان ممالک انڈیا اور سری لنکا روان سیزن میں چاہے جیسی بھی کارگردگی دکھائیں ان کی آئیندہ ایڈیشن میں شرکت لازمی ہے۔

ورلڈ کپ 2024 میں حصہ لینے والی 20 ٹیموں میں سے کوئی بھی ٹیم براہ راست ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہیں۔ اس کے لیے انیں اپنے گروپ کی انفرادی رینکنگ میں ٹاپ ٹو میں جگہ بنانے کے بعد اگلے مرحلے پر ترقی کرنا ہو گی۔

سری لنکا اور انڈیا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کریں گے (فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو)اس کے بعد دو اور چار نمبر پر آنے والی ٹیموں کے لیے یہ عمل ذرا پیچیدہ ہے۔ نمبر دو اور چار کے درمیان آنے والی ٹیموں کی رواں ایونٹ کے فائنل کے روز جاری ہونے والی آئی سی سی ٹی20 کرکٹ رینکنگ کی ٹاپ 12 پوزیشنز کے اعتبار سے ورلڈ کپ 2026 میں براہ راست شرکت ممکن ہو سکے گی۔

یعنی ان 20 ٹیموں میں سے ٹاپ 12 ٹیمیں براہ راست ایونٹ کے سیزن 2026 میں حصہ لیں گی۔ جبکہ باقی ماندہ ٹیموں کو چناؤ ورلڈ کپ کوالیفائرز سے ہوگا۔

کیا پاکستان ورلڈ کپ 2026  کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گا؟

پاکستان کا ٹی20 ورلڈ کپ کے رواں سیزن میں سفر اختتام کو پہنچ چکا ہے تاہم پاکستان اپنا آخری شیڈول میچ آئرلینڈ کے خلاف 16 جون کو کھیلے گا۔

آئی سی سی ٹی20 کی موجودہ رینکنگ کے مطابق انڈیا پہلے اور پاکستان ساتویں نمبر پر ہے (فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو)رواں ایونٹ فائنل کے روز اگر پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ 12 ٹیموں میں جگہ قائم رہتی ہے تو 20 ورلڈ کپ 2026 میں براہ راست ٹیمیں رسائی ممکن ہوجائے گی بصورت دیگر کولیفائرز راؤنڈ پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان آئی سی سی ٹی20 کرکٹ رینکنگ کے ساتویں نمبر پر ہے جبکہ انڈیا کا پہلا نمبر ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More