بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پارٹی رہنمائوں کی ملاقات

اے پی پی  |  Jun 13, 2024

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی،پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ، جنرل سیکرٹری شازی خان، کوآرڈینیشن سیکرٹری فرزند علی وزیر، سابق رکن اسمبلی نجم الدین خان، ہمایوں خان اور رکن قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے زرداری ہائوس میں ملاقات کی۔

جمعرات کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More