یورو کپ میں فلسطین اور اسرائیل کے پرچم لہرانے پر پابندی ہوگی، انتظامیہ

اردو نیوز  |  Jun 12, 2024

یورو کپ 2024 کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ برلن میں یورو کپ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے فلسطین اور اسرائیل کے پرچم لہرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق یورو کپ 2024 جرمنی کے دار الحکومت برلن میں 14 جون سے شروع ہونے والا ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’صرف یورو کپ میں شریک 24 ممالک کے پرچم لہرانے کی اجازت ہے.‘

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’یورو کپ میں احتجاج کرنے اور سیاسی تنازعات اور جھگڑوں کی جگہ نہیں ہے۔‘

واضح رہے کہ یورو کپ کے تماشائیوں کے لیے برلن میں دو مقامات مختص کیے گئے ہیں جہاں آ کر لوگ اپنی ٹیم کو سپورٹ کر سکتے ہیں۔ یہاں میچ دیکھنے کے لیے بڑی سکرینیں بھی نصب کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More