سرکاری ملازمین کیلئے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی ابتدائی تجویز تیار

ہم نیوز  |  Jun 11, 2024

وفاقی بجٹ میں ملازمین کیلئے 20 فیصد تک تنخواہوں میں اضافے کی ابتدائی تجویز تیار کرلی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ تک تجاویز وزیراعظم کی ہدایت پر تیار کی ہیں،ذرائع کے مطابق1 سے 22 گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ سے تقریباً 140 ارب روپے کا امپیکٹ آئے گا۔

بجٹ میں غریب اور متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ، صدر مملکت

1 سے 16 گریڈ کے ملازمین کیلئے میڈیکل اور کنوینس الاؤنس میں 2 سو فیصد اضافے کا مطالبہ ہے،1 سے 16 اسکیل ملازمین کو 18 سو روپے کنوینس الاؤنس اور 1500 روپے میڈیکل الاؤنس مل رہا ہے۔

17 اور 18 گریڈ کے افسران کو اس وقت 5 ہزار روپے کنوینس الاؤنس مل رہا ہے،17 سے 18 گریڈ کیلئے بھی کنوینس الاؤنس میں 200 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز ہے۔

سینیٹ نے اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ کے باوجود چار بل منظور کر لیے

ذرائع کا کہنا ہے1 سے 16 اسکیل کے ملازمین کو 2021 اور 2022 میں 25 اور 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس ملا تھا،صوبوں اور وفاق کے ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کو کم کرنے کیلئے ڈسپیریٹی الاؤنس جاری رکھنے کی بھی تجویز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More