ایشین والی بال کنفیڈریشن چیلنج کپ قطر کے نام، پاکستان رنر اپ

اردو نیوز  |  Jun 10, 2024

قطر نے پاکستان کو ایشین والی بال کنفیڈریشن چیلنج کپ کے فائنل میں تین صفر سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ 

اتوار کو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں قطر نے لگاتار تین سیٹس میں پاکستان کو شکست دی۔ 

پہلے سیٹ کا سکور 25-22 رہا، دوسرے میں 25-20 اور تیسرے میں 25-19 سے قطر کو کامیابی ملی۔ 

اس سے قبل کھیلےگئے سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو اور قطر نے قازقستان کو شکست دی تھی۔

اس فتح کے ساتھ ہی قطر نے رواں سال جولائی میں چین میں منعقد ہونے والے ایف آئی وی سی چیلنجز کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔ 

خیال رہے کہ والی بال کی عالمی درجہ بندی میں قطر کا 21واں اور پاکستان کا 49واں نمبر ہے۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More