ٹی 20 ورلڈ کپ: انڈیا پاکستان کا میچ بارش کے باعث ایک مرتبہ پھر روک دیا گیا

اردو نیوز  |  Jun 09, 2024

امریکہ اور نیوزی لینڈ میں جاری ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ کے 19ویں میچ میں آج روایتی حریف انڈیا اور پاکستان کی ٹیمیں امریکی شہر نیویارک کے ناساؤ کاونٹی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

بارش کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سے میچ روک دیا گیا ہے۔

انڈیا کی جانب سے ایک اوور میں بغیر کسی نقصان کے آٹھ رنز بنائے گئے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹاس جیت کر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

خراب موسم کے باعث میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی وقت کے مطابق میچ کا آغاز شام سات بجے ہونا تھا تاہم نیویارک شہر میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان مقررہ وقت پر ٹاس نہیں ہوسکا تھا۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے۔

اس سے قبل پاکستان کو امریکہ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ انڈیا نے آئرلینڈ کے خلاف اپنا میچ جیت لیا تھا.

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اب تک مجموعی طور پر ٹی20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں سات میچ کھیلے جا چکے ہیں جس میں 6 مرتبہ انڈیا نے میدان مار لیا جبکہ ایک مرتبہ فتح پاکستان کے حصے میں آئی۔

میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے حوالے سے اچھی خبر سامنے یہ آئی ہے کہ پسلیوں کی تکلیف میں مبتلا آل راؤنڈر عماد وسیم روایتی حریف انڈیا کے خلاف میچ کے لیے فِٹ قرار دے دیے گئے ہیں۔

ٹاس کے دوران انڈین کیپٹن روہت شرما نے کہا کہ ’ہم نے یہاں  کچھ میچ کھیلے ہیں، ہم نے زیادہ سے زیادہ حالات کا جائزہ لینے کی کوشش کی ہے۔ ہر کھیل بہت اہم ہوتا ہے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔‘

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’ماضی ماضی ہے، اور ہم اس میچ کے منتظر ہیں۔‘

پاکستان کی پلئنگ الیون

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ اور محمد عامر پاکستان کی پلئینگ الیون میں شامل ہیں۔

انڈیا کی پلئنگ الیون 

روہت شرما (کپتان)، ویرات کولی، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، اکسر پٹیل، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ اور محمد سراج انڈین پلئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More