انسٹا گرام کا نیا فیچر

سچ ٹی وی  |  Jun 07, 2024

دنیا بھر میں مقبول ایپلی کیشن انسٹاگرام کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جارہی ہے جس میں صارفین کو اسکرولنگ کے دوران اشتہار دیکھنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ فیچر میں صارفین اشتہار کو اسکِپ کیے بغیر مکمل اشتہار دیکھنے پر مجبور ہوں گے۔

اس حوالے سے ٹیکنالوجی ویب سائٹ ‘دی ورج’ کو انسٹا گرام انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو صارفین کے لیے اشتہارات کو اسکپ کرنا مشکل بنا دے گا۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام کی جانب سے اس فیچر کو باقاعدہ طور پر متعارف کرانے کا ارادہ ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام کے ’ایڈ بریک‘ نامی اس نئے فیچر کو بیٹا صارفین پر آزمایا جارہا ہے،

صارفین کے مطابق اس نئے فیچر کے تحت نیوز فیڈ پر اسکرولنگ یا اسٹوریز دیکھنے کے دوران بھی ایڈ بریک سامنے آجاتا ہے۔

یہ فیچر انسٹاگرام فیڈ پر اسکرول کرتے ہوئے اچانک آپ کو مزید اسکرولنگ سے روک دیتا ہے پھر ایک چھوٹا سا نوٹیفکیشن نمودار ہوتا ہے جوکہ ‘ایڈ بریک’ کی نشاندہی کرتا ہے۔

اِس ایڈ بریک کے دوران آپ کو اشتہار تلاش کرنے کے لیے اوپر یا نیچے اسکرول کرنا پڑے گا،

جیسے ہی آپ اشتہار تلاش کرلیں گے تو 6 سیکنڈز کا ٹائمر شروع ہو جائے گا، اِن 6 سیکنڈز کے دوران آپ کو یہ اشتہار اسکِپ کیے بغیر مسلسل دیکھنا ہوگا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More