سائرہ عمرہ کر کے آئیں تو سب سے پہلے زہرہ کو گود میں لیا.. صدف کی بیٹی سائرہ کو کیا کہہ کر پکارتی ہے؟

ہماری ویب  |  Jun 06, 2024

"سائرہ یوسف بیٹی کے ساتھ عمرہ کر کے واپس آئیں تو نوریح نے سب سے پہلے زہرہ کو گود میں لیا. سائرہ کی ایک تصویر ہے جس میں وہ صدف کی بیٹی زہرہ کو گود میں اٹھائے ہوئے ہے. سائرہ عمرہ کر کے لوٹیں تو انھیں ائیر پورٹ سے لینے شہروز اور صدف گئے تھے"

یہ کہنا ہے بہروز سبزواری اور جاوید شیخ کا جو ایک نجی چینل پر ارینج اور پسند کی شادی کے موضوع پر گفتگو کررہے تھے.

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے صرف 15 دن پہلے کہا کہ مجھے شادی کرنی ہے. سائرہ بہت اچھی لڑکی ہے اور اسے بیٹی مانتا ہوں لیکن دونوں کے ذہن آپس میں نہیں ملے اور علیحدگی ہوگئی. ہماری دوسری بہو صدف بہت اچھی بچی ہے. صدف اور سائرہ دونوں کا آپس میں اتنا دوستانہ تعلق ہے کہ پتا ہی نہیں چلتا کہ کس کی بیٹی کون سی ہے.

بہروز سبزواری نے بتایا کہ صدف اور شہروز کی بیٹی زہرہ 3 سے 4 گھنٹے سائرہ کے گھر گزارتی ہے اور سائرہ کو می می کہتی ہے کیونکہ نوریح بھی ماں کو اسی نام سے پکارتی ہے.

دوسری طرف جاوید شیخ کا بھی کہنا تھا کہ اسلام میں بھی لڑکی سے اس کی مرضی پوچھنے کا حکم ہے لیکن لوگوں نے اس چیپٹر کو بند کر دیا ہے. اب وہ زمانے گئے کہ اپنی مرضی سے بچوں کی شادیاں کروادیں. یہ غلط ہے.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More