جون ، جولائی اور اگست کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے90 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

ملک میں آٹے کی قیمت میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 29.26 فیصد کمی ریکارڈ

جولائی اوراگست کیلئے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ،صارفین سےاضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔

اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا،اس سے قبل نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More