سرمایہ کاری روکنے کیلئے ٹوئٹ کرنیوالے اپنے ٹوئٹ سے انکاری ہیں، عطا اللہ تارڑ

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکاری ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد سے اچھے معاشی اعداد و شمار سامنے آ رہے ہیں۔

توہین عدالت کیس ، فیصل واوڈا کا غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار

عالمی جریدے بھی ہماری کارکردگی کی بات کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل ڈیفالٹ کی بات ہوتی تھی، ان کا کہنا تھا کہ چین میں ہونے والے سیمینار میں 100 پاکستانی کاروباری شخصیات شرکت کریں گی۔

29 ماہ میں جتنی مہنگائی کم ہوئی ہے اتنی پہلے کبھی نہیں ہوئی، وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والوں کو مضبوط معیشت ہضم نہیں ہو رہی۔سرمایہ کاری روکنے کے لیے ٹوئٹ کرنے والے اپنے ٹوئٹ سے انکار ی ہیں اور پوری پی ٹی آئی میں قول و فعل کا تضاد ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More