عدلیہ مخالف بیان ، مصطفیٰ کمال نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جمع کردہ بیان حلفی میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بالخصوص اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں، عدلیہ اور ججز کے اختیارات اور ساکھ بدنام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

کراچی میں کچے کا قانون رائج کرنے کی منظم سازش کی جارہی ہے، مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ عدلیہ سے متعلق اپنے بیان پر بالخصوص 16 مئی کی پریس کانفرنس پر غیرمشروط معافی چاہتا ہوں، معزز عدالت سے معافی کی درخواست اور خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو عدلیہ مخالف بیان دینے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More