وزیر اعظم شہباز شریف 5 روزہ دورے پر چین روانہ

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے چین کے دورے پر روانہ ہو گئے ،وزیر اعظم کا آج 4 جون سے شروع ہونے والا دورہ 8 جون کو اختتام پذیر ہو گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف 4 اور 5 جون کوچینی شہر شینزین ، 6 سے 7 جون تک بیجنگ ، 8 جون کو چین کے شہر ژیان کا دورہ کریں گے اور 8 جون کو دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کو پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت

وزیرِ اعظم دورہ چین میں حکومتی عہدیداروں بالخصوص چینی صدر ملیں گے، یہ دورہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پُرامن اور قابلِ عمل ماحول دینے میں کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More