عمران خان صدر زرداری سے مل لیں ، وہ بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں ، اعتزاز احسن

ہم نیوز  |  Jun 04, 2024

سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ صدر آصف زرداری سے مل لیں ، صدر زرداری بانی پی ٹی آئی کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراز احسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے لیےخود رکاوٹیں کھڑی کیں، یہ نہیں کہ اِس سے بات نہیں کرنی اُس سے بات نہیں کرنی، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے، بات ہر ایک سے کرو، مانو کسی کی بھی ناں۔

بانی پی ٹی آئی کو سب کیسز میں ریلیف ملنے جا رہا ہے، اعتزاز احسن

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کافی سخت پالیسی اپنا لی ہے انہیں جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More